• جنوری 17, 2022

اقوام متحدہ کا افغان خواتین، لڑکیوں کے حقوق کی صورتحال پر اظہار تحفظات

نیو یارک: اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ کابل میں خواتین کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ خواتین کو فوری طور پر عالمی برادری کی جانب سے انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ لڑکیوں کو کھانا، صحت کی سہولیات ، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی ضرورت ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اقوام متحدہ کے بیان کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت آنے کے بعد سے سب کو حقوق مل رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سوڈان: فوجی حکومت کیخلاف مظاہرے، جھڑپوں میں سینئر پولیس اہلکار ہلاک

Read Next

پی ایس ایل 7: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے