• اکتوبر 23, 2020

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر کی وزارت خارجہ آمد

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر کی وزارت خارجہ آمد

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔

نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جبکہ نومنتخب صدر وولکن بوزکر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس بھی کریں گے‌۔

دورہ پاکستان میں وولکن بوزکر وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں جنرل اسمبلی ایجنڈےکے حوالے سے مسائل،ترجیحات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے ،جس میں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

News Headlines | 12:00 PM | 10 August 2020 | A1 News

Read Next

پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے