• اپریل 18, 2021

اقوام متحدہ اور امریکا کا پاکستان، بھارت کے مابین کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم

واشنگٹن:پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کا امریکا نے خیر مقدم کیا ہے، اقوام ِمتحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی جنگ بندی معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔ پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کی بحالی پر اقوام متحدہ اور امریکا کا خیر مقدم، سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ایل اوسی جنگ بندی معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ممالک میں بات چیت کی راہ ہموار ہو گی، پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی معاہدہ مثبت قدم ہے۔ امریکہ کی جانب سے بھی جنوبی ایشیا میں اہم پیش رفت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا، وائٹ ہاؤس نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ سیز فائر جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی جانب سنجیدہ اقدام ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ دونوں ممالک پیشرفت کو مزید آگے بڑھائیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھی پاکستان اوربھارت میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تناؤ میں کمی کے لیے رابطوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا: حماد اظہر

Read Next

سعودی عرب میں رواں سال پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے