• اپریل 18, 2021

اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا: حماد اظہر

اسلام آباد:حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت نے اپنے مذموم عزائم کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن سب پر عیاں ہو چکا ہے بھارت خود دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، پاکستانی اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالاجاسکتا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 24 مکمل کر لیے، کوشش ہے جون میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 نکات مکمل کرلیں، 3 اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کر لیں گے، کورونا کے باوجود ٹارگٹ کو ہم نے بڑی حد تک پورا کیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو ٹاسک تھا پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے، فیٹف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کرلیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خطرناک دہشتگرد حسن بابا مارا گیا

Read Next

اقوام متحدہ اور امریکا کا پاکستان، بھارت کے مابین کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے