• اکتوبر 26, 2021

افغان وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ امریکی، یورپی یونین کے سفیروں سے ملاقات

دوحہ: قطر میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی وفد کے ہمراہ امریکی، یورپی یونین سمیت دیگر مغربی ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے۔

افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات میں افغان صورتحال، دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ، معاشی مشکلات ، انسانی امداد پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے زور دیا کہ ان کی حکومت کو کمزور کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، افغانستان کی منفی صورت حال کے براہ راست اثرات دنیا پر ہوں گے، عالمی برادری پابندیوں کو ختم کرے اور بینکوں کو معمول کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جیل کے 127 سالہ پرانے قانون کو تبدیل کیا جائے گا: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Read Next

امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی قرضے کی حد بڑھانے کے بل کی منظوری دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے