• ستمبر 18, 2021

افغان معاملے پر ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی، ہم نہیں بنے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے اہم کردارادا کیا، عمران خان کو اندازہ تھا اشرف غنی غلط فہمی کا شکارہیں، افغانستان کے معاملے پر ہمیں قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی مگر ہم نہیں بنے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عزاداروں سےاپیل کرتے ہیں ، ایس اوپیزکا خیال رکھیں۔ افغانستان سے 613 پاکستانیوں کو واپس لا چکے، 2 روزمیں تمام پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، 60 سے 70 غیرملکی صحافیوں کو چارٹرطیارے سے پاکستان لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کو ٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں، وہ ایئرپورٹس سے ہی اپنےممالک میں چلےجائیں گے، طورخم اور چمن بارڈ ر پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں، افغانستان سے کوئی مہاجر آ رہا نہ ہی ہمارے پاس انتظام ہے، بھارتی میڈیا جھوٹ بول رہا،پاکستان میں کوئی افغان مہاجرنہیں آ رہا، کسی کوپاکستان میں مداخلت نہیں کرنےدیں گے، طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرناعمران خان اوروزارت خارجہ کافیصلہ ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلی پنجاب کی دعوت پر تونسہ کے سرکاری سکولز کی طالبات کا لاہور کا مطالعاتی دورہ

Read Next

وزیراعظم کا مینار پاکستان واقعے کا نوٹس، ملوث افراد کو کسی صورت نہ چھوڑنے کا تہیہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے