• ستمبر 26, 2021

افغان فوج کی درخواست پر طالبان پر بمباری تیز کر دی: امریکی جنرل

کابل: امریکا کے افغان مشن کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہاہے کہ افغان فورسز کی درخواست پر طالبان کے خلاف بمباری تیز کردی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق کابل میں اشرف غنی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل میکنزی نے کہاکہ طالبان نے حملے جاری رکھے تو پھر امریکا بھی بمباری میں تیزی کوبرقرار رکھے گا۔ادھرقندھار پر قبضے کیلئے افغان فوج اور طالبان میں شدیدلڑائی کا سلسلہ جاری ہے ،22ہزار خاندان علاقے سے نقل مکانی کرگئے ۔

ہلمند کے علاقے گریشک میں افغان فضائیہ نے ہسپتال پر بمباری کردی جس سے ہسپتال کی بیشتر عمارت تباہ ہوگئی ۔کابل میں7سکیورٹی اہلکارو ں کو گولی ماردی گئی ۔ضلع شکر درہ میں 5 سرکاری ملازمین کو گولی ماری گئی ۔

افغان فورسز نے عید کے موقع پر صدارتی محل پر ہونے والے راکٹ حملوں میں ملوث چار طالبان جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔طالبان نے کنڑ کے پاکستان سے ملحقہ ضلع نری پر قبضہ کرلیا۔

ادھرامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہاہے کہ افغانستان میں حکومتی دستوں کا پہلا کام طالبان عسکریت پسندوں کی پیش قدمی روکنا ہے اور طالبان کی یلغار کی رفتار میں کمی کے بعد ہی ان کے زیر قبضہ علاقے آزاد کرانے کی کوشش کی جا نی چاہیے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بابری مسجد کے انہدام پر نادم ہوکر مسلمان ہونیوالا شخص پراسرار طور پر جاں بحق

Read Next

کورونا وائرس کےپیش نظرپاک ویسٹ انڈیزکےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریزری شیڈول

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے