• اکتوبر 31, 2020

افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی کی قیادت میں دفتر خارجہ پہنچ گیا

اسلام آباد: افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی کی قیادت میں دفتر خارجہ پہنچ گیا، وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات کے دوران وفد طالبان اور امریکا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کریگا، دوران ملاقات بین الافغان مذاکرات کے جلد انعقاد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ افغان پناہ گزینوں کے معاملات، دوطرفہ تجارت میں مسائل اور عوامی رابطوں کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، بین الافغان مزاکرات کے آغاز کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بات بھی ہوگی۔ افغان حکومت کی طرف سے افغان طالبان کے ساتھ کمٹمنٹ پوری نہ کئے جانے پر بھی بات ہوگی، افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے 400 قیدی چھوڑنے کی بجائے صرف 80 چھوڑنے پر افغان طالبان کے تحفظات ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv I News Headlines | 02 PM | 25 August 2020

Read Next

موسلادھار بارش: کراچی ڈوب گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے