• جولائی 30, 2021

افغان طالبان نے لوٹ مار کے الزامات کو مسترد کر دیا

کابل: افغان طالبان نے حکومت کی طرف سے لوٹ مار کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور محمد نعیم کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی طرف سے لوٹ مار کے الزامات پروپیگنڈا ہیں، ہم انہیں مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں کابل سے زیادہ امن و استحکام ہے، طالبان کے آنے کے بعد کسی شہری کی جائیداد کو نقصان نہیں پہنچا، صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبےمکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام زیر قبضہ اضلاع میں عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، کاروبار زندگی رواں دواں ہے، کسی شہری پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جرمنی میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک

Read Next

افغانستان کے خود مختار اور آزاد ملک بننے میں مکمل حمایت کرینگے، چین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے