• اکتوبر 22, 2021

افغان صوبہ قندوز کی مسجد میں دھماکہ،50افراد جاں بحق،90سے زائد زخمی

کابل: افغانستان کے صوبہ قندوز میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 50افراد جاں بحق اور90سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں دھماکہ شہر کی جامع مسجد میں ہوا جہاں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے آئے نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں اب تک 50افراد جاں بحق اور 90سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ طالبان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘پاکستان کی معاشی مشکلات آصف زرداری اور نواز شریف کے 10 سالوں کا تحفہ ہیں’

Read Next

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا: 24 گھنٹوں کے دوران 955 نئے مریض، 29 افراد جان سے گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے