• ستمبر 20, 2021

افغان سیاسی قیادت کے اعلیٰ سطح کے وفد کی دفتر خارجہ آمد، شاہ محمود نے استقبال کیا

اسلام آباد:  افغان سیاسی قیادت کے اعلیٰ سطح کے وفد دفتر خارجہ پہنچ گیا، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا، افغانستان کی تازہ صورت حال پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے عاشورہ کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے روابط کی ہدایت کی، روابط کا مقصد ان ممالک کے ساتھ مشاورت اور متفقہ لائحہ عمل بنانا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، دنیا امن و استحکام کی خواہاں ہے، دنیا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے گا، خطے کی بہتری کے لئے بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

Read Next

افغانستان میں بدلتی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے