• جولائی 28, 2021

افغان سفارتکاروں کوواپس بلانے کا فیصلہ بدقسمتی اورافسوسناک ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد: ( ) دفتر خارجہ کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر اور تمام سفارتی عملے کو واپس بلانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدقسمتی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور حملے کے معاملے کا وزیراعظم نے خود نوٹس لیا اور ان ہی کی ہدایت پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحیقات کی پیروی کی جا رہی ہے۔ افغان سفیر، ان کے اہل خانہ اور پاکستان میں افغانستان کے قونصل خانے کے عملہ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکریٹری خارجہ نے آج افغانستان کے سفیر سے ملاقات کرکے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر روشنی ڈالی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت افغانستان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں بڑھتی وارداتوں نے اداکار اعجاز اسلم کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Read Next

پی ٹی آئی کے فلاپ شو نے ثابت کردیا پچیس جولائی کو ہم جیتیں گے: مریم نواز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے