• دسمبر 5, 2021

افغان سرزمین پر ریاست پاکستان کے مخالف کوئی عناصر موجود نہیں: امیر خان متقی

اسلام آباد: افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر ریاست پاکستان کے مخالف کوئی عناصر موجود نہیں، سمجھ نہیں آتی ایسا کیا کریں کہ امریکہ اور دوسرے ممالک ہمیں تسلیم کرلیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدہ خوش آئند ہے ، فریقین کے مابین مذاکرات کیلئے سہولت دے رہے ہیں، توقع کرتے ہیں عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں، ہم مختصر اورباصلاحیت فوج تشکیل دیں گے، ہماری حکومت وسیع البنیادہے، تمام قومیتیں شامل ہیں، اداروں میں خواتین 100 فیصد واپس آچکی ہیں، تعلیمی اداروں میں 75 فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پرآچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ایسا کیا کریں کہ امریکا و دیگر ممالک ہمیں تسلیم کر لیں۔

وزیراعظم عمران خان سے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی آج ملاقات کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کا خدشہ، وزیر توانائی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Read Next

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ملزم افتخار احمد کو بے قصور قرار دے دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے