• جولائی 30, 2021

افغان حکومت اور طالبان کے جھڑپوں میں ایک دوسرے کے جنگجو ہلاک کرنے کے دعوے

کابل:  کابل میں صدر اشرف غنی نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق کمانڈر عبدالرب رسول سیاف سے ملاقات کی ہے، طالبان نے متعدد کمانڈروں سمیت درجنوں اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، افغان وزرات داخلہ کے مطابق صوبہ قندوز میں ہونی والی جھڑپوں میں 27 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کی سیاسی اور عسکری صورت حال مسلسل خراب ہو رہی ہے، صدر اشرف غنی نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق کمانڈر عبدالرب رسول سیاف سے ملاقات کی ہے۔ کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔ افغان لیڈروں نے ملک میں سیاسی استحکام، فوری امن قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

ادھر صوبہ قندوز میں افغان وزارت داخلہ کے مطابق فورسز کے حملے میں27 طالبان ہلاک ہو گئے، حملے میں 15 طالبان زخمی ہو گئے۔ فورسز نے اسلحہ اور فوجی سازو سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔

صوبہ قندھار، ہلمند اور نیمروز میں طالبان نے حملوں میں 23 چوکیوں پر قبضہ کر لیا، طالبان نے متعدد کمانڈروں سمیت درجنوں اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لشکر گاہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار جاری، تیسری لہر مزید 21 جانیں لے گئی، 1590 مریضوں کا اضافہ

Read Next

ہیٹی: صدر کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے