• نومبر 27, 2020

افغانستان کی کابل یونیورسٹی پر حملہ، 6 افراد زخمی

کابل یونیورسٹی پر حملے کے نتیجے ابتدائی طور پر 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی میں پیر کی صبح فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یونیورسٹی کمپاؤنڈ میں موجود طلبہ کی بڑی تعداد نے اس علاقے کو خالی کردیا۔ افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں اس وقت آئیں جب یونیورسٹی میں افغان اور ایرانی حکام ایک کتب میلے کا افتتاح کررہے تھے۔ افغان میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے بتایا کہ انہیں یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی سے نکلنا شروع کردیا۔ افغان میڈیا نے فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغان حکام کا بتانا ہےکہ کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد نے حملہ کیا، ملزمان یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔ افغان حکام کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئ جو یونیورسٹی کے اندر داخل ہوچکی ہے جبکہ طالب علموں کوکسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر پیش قدمی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طالبان نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مہوش حیات کو اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش

Read Next

کورونا کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے