• ستمبر 20, 2021

افغانستان کو پاکستان کی امدا ، 30 ٹن خوراک لیکر طیارہ کابل پہنچ گیا

اسلام آباد (اے ون ) پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویات لے کر طیارہ افغانستان کے دارلخلافہ کابل پہنچ گیا۔ کابل میں پاکستان کے سفیر نے افغان حکام کے ہمراہ امدادی سامان وصول کیا۔پاکستان کی جانب سے افغانستان کو تیس ٹن خوراک اور ادویات بھیجی گئیں۔
گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھی بھجوائی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے کردار ادا کرے۔ عبوری افغان حکومت کے اعلان پر ردعمل میں ترجمان کا کہنا تھا امید ہے عبوری افغان حکومت ملک میں امن و سلامتی کیلئے کام کرے گی۔

Read Previous

راجن پوریوم ختمِ نبوت ﷺکے سلسلہ میںمرکزی ریلی مسجد نمرہ سے نکالی گئی

Read Next

بلدیاتی انتخابات، ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے