• نومبر 27, 2020

افغانستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 افراد ہلاک ،2 زخمی

کابل:افغانستان میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ افغان صوبے ننگرہار میں پیش آیا۔ حادثے میں  ہ ل اک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔گزشتہ ماہ بھی 2 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے تھے جن کے متعلق افغان حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ہیلی کاپٹر  آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔افغان حکام کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب نے فراڈ کے الزام میں سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

Read Next

جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں وہاں احتجاج ہوگا،چیئرمین پیپلزپارٹی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے