
اسلام آباد:انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مارسودی نے افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان کی مفاہمتی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ اس تعریف کا اظہار انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آج ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دوران گفتگو دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مفاد، دو طرفہ تعلقات سمیت اقتصادی اور تجارتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
0 Reviews