• ستمبر 20, 2021

افغانستان میں فتح: مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو مبارکباد

اسلام آباد:  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں فتح کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے افغان طالبان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا گیا ہے جس میں جے یو آئی سربراہ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مجاہدین نے اپنے وطن کوعالمی قوتوں سے آزاد کردیا، امن، خیرسگالی اورمفاہمت کی پالیسی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دل کی گہرائیوں سےاسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امید ہے پرامن اورمستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی افغانستان افغان قوم اور ہم سب کی آرزو ہے، جے یو آئی پاکستان ہر قسم تعاون کے لیے تیار ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

Read Next

‘افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست، جس پر کوئی پچھتاوا نہیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے