• ستمبر 26, 2021

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، غزنی پر بھی قبضہ کر لیا

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، افغان طالبان نے دسویں صوبائی دارالحکومت غزنی پر بھی قبضہ کر لیا، امریکی انٹیلی جنس عہدے دار کا کہنا ہے کہ طالبان 3 ماہ میں کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں، بائیڈن انتظامیہ کے اندازوں سے پہلے افغان حکومت گرنے کاخدشہ پیدا ہو گیا۔

افغانستان شدید خانہ جنگی کی زد میں، مختلف علاقوں میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ ایک کے بعد ایک صوبائی دارالحکومت ان کے قبضے میں آ رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگجوؤں نے غزنی شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ طالبان نے حکومتی دفاتر، پولیس ہیڈ کواٹرز اور جیل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

ادھر امریکی انٹیلی جنس عہدے دار نے کہا ہے کہ طالبان نوے روز میں کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ کے اندازوں سے پہلے افغان حکومت گرنے کاخدشہ پیدا ہو گیا۔ فیض آباد کے سقوط کے ساتھ پورا شمال مشرقی علاقہ طالبان کے کنٹرول میں آگیا ہے۔ افغان فورسز سخت مزاحمت سے ہی طالبان کی پیش قدمی روک سکتی ہیں۔
ادھر افغانستان کے ہمسایہ ممالک تاجکستان اور ازبکستان، روس کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کر رہے ہیں۔ تاجکستان کے علاقے میں ہونے والی ان مشقوں میں ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 79 جانیں لے گئی، 4619 نئے مریض

Read Next

انڈیا کے مہنگے ترین سیٹلائٹ کی لانچنگ ناکام، مودی حکومت چکرا گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے