• ستمبر 19, 2021

‘افغانستان میں شرعی قانون نافذ ہوگا، خواتین کے پردے سے متعلق علما فیصلہ کریں گے’

کابل: طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شرعی قانون ہوگا، خواتین کے کام کرنے سے متعلق علما شوری کونسل فیصلہ کرے گی۔

سینئر طالبان رہنما وحید اللہ ہاشمی نے خبر ایجنسی کو انٹرویومیں کہا کہ اس بات کے کوئی امکانات نہیں کہ افغانستان میں جمہوری حکومت ہو، افغانستان میں اسلامی حکومت قائم ہوگی، جسے شرعی نظام کے تحت چلایا جائے گا۔

خواتین کے پردے کے بارے میں وحید اللہ ہاشمی نے کہا کہ خواتین کیلئے برقع، حجاب یا عبایہ ہونے کا فیصلہ علما کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ حکومت کا سکول مزید ایک ہفتہ نہ کھولنے کا اعلان

Read Next

میرا موازنہ بابا سے کیا جاتا ہے جو مناسب نہیں: احد رضا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے