• ستمبر 20, 2021

افغانستان میں ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہیں، افغانستان میں ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں، ایک غلام ذہن کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا، دوسری قوم کے کلچر کو اپنانا ذہنی غلامی کی مثال ہے۔

یکساں نصاب تعلیم کے اجرا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ 2 حصوں میں تقسیم تھا، ہم نے بڑا ظلم کیا کہ آزادی کے بعد ایک نصاب نہیں لائے، انگریزوں نے حکمرانی کیلئے 2 طبقات بنا دیئے تھے، جب بڑا قدم اٹھاتے ہیں تو کشتیاں جلا کر آگے بڑھتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ کی زندگی تاریخ کا حصہ ہے، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں سیرت النبیؐ پڑھائی جائے گی، بچے کامیابی کیلئے بل گیٹس کی کتابیں پڑھتے ہیں، علامہ اقبال سب سے بڑے مسلمان اسکالر تھے، صرف تعلیم کافی نہیں اس کے ساتھ انسانیت بھی ضروری ہے، دنیا میں آج گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑے مسئلے ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت اور اخلاقیات بھی ضروری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ثمرات، پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر سرفہرست

Read Next

کراچی میں پاکستان کسٹمز کے تحت آزادی ہاکی کپ کا انعقاد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے