• مئی 25, 2022

افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے آسٹریا کے چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہا مرکے استقبال کا منتظر ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ ٹویٹ آسٹریا کے چانسلر کے ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے میری حالیہ گفتگو بہترین رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نےافغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر انسانی امداد اورملک کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اوراقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

Read Previous

مدینہ منورہ تنہاسفر کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار

Read Next

Sports News | 19 February 2022 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے