• جنوری 23, 2021

افغانستان میں ایک اور صحافی خاتون اور ڈرائیور قتل

افغان صوبے ننگرہار کے علاقے جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون صحافی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔جلال آباد کے عربانو گولئی میں نامعلوم مسلح افراد نے افغان ٹی وی اینکر اور ٹاک شو کی میزبان ملالہ میوند اور ڈرائیور کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ڈرائیور کے ہمراہ آفس آرہیں تھیں اس دوران ان پر حملہ ہوگیا۔اینیکاس ٹی وی چینل کے سربراہ زلمے لطیفی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت واقعے کی زیادہ معلومات دستیاب نہیں کہ حملہ کیوں اور کس نے کیا۔دوسری جانب طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔افغان آزاد جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس ہلاکت کی تحقیقات کرے اور واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوران افغانستان میں اب تک 10سے زائد صحافیوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

Read Previous

ٓA1tv I Regional News Bulletin | 02 PM | 05 December 2020

Read Next

واٹس ایپ، انسٹاگرام کو دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک سے الگ کرنے کیلئے مقدمہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے