• ستمبر 26, 2021

افغانستان میں اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے طیارے، ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:  افغانستان کے لئے خوراک پہنچانے میں پاکستان کی معاونت۔ اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام کیلئے 6 خصوصی طیارے اور 2ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچ گئے۔

کرائسز مینجمنٹ ڈویژن نے سی اے اے کو یو این کے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کیلئے خصوصی این او سی کا اجراء کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کاعملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا ہیلی کاپٹرپشاور ایئرپورٹ سے افغانستان کیلئے آپریٹ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فکس ونگ کے طیارے اسلام آباد ایئرپورٹ سے افغانستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ پاکستان نے یو این ورلڈ فوڈ پروگرام کو پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

Read Next

پی ٹی آئی کا پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام بارے مسلم لیگ ق سے مشاورت کااعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے