• جون 14, 2021

افغانستان سے انخلا کا تقریباً نصف کام مکمل ہوگیا: امریکی فوج کی تصدیق

واشنگٹن: امریکی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کا تقریباً نصف کام مکمل ہو گیا، بگرام ائیر بیس آئندہ 20 دنوں میں افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے مطابق افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک اتنا سامان افغانستان سے واپس بھجوایا جا چکا ہے جنتا کہ  300  سی 17 فوجی طیاروں پر لادا جا سکتا ہے، ڈیفنس لاجسٹکس ایجنسی کے پاس تیرہ ہزار آلات کے پرزے لائے گئے ہیں تاکہ ان کو تلف کیا جا سکے، 6 فوجی تنصیبات افغان وزارت ِ دفاع کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی استعمال کیلئے چینی ویکسین سائنو ویک کی منظوری

Read Next

نویں اور دسویں کے امتحانات صرف 4 منتخب مضامین میں لینے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے