• اگست 2, 2021

افغانستان سے امریکا کے نکلنے کے بعد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، روسی وزیر دفاع

ماسکو:  روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکا کے نکلنے کے بعد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔

ماسکو میں ہونے والی بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی شوئیگو نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے تعاون کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا سے قبل ہی خانہ جنگی شروع ہوتی دکھائی دے رہی ہے، طالبان کی جانب سے مختلف علاقوں پر قبضے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جبکہ افغان سیاست دان عوام سے طالبان کے خلاف مسلح جدوجہد کی اپیل کر رہے ہیں جو افغانستان کو ایک مرتبہ پھر جنگ میں جھونکنے کی طرف پیش قدمی نظر آتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سونیا حسین نے خواجہ سرا کہہ کر میرا مذاق اڑایا: متھیرا

Read Next

پی ایس ایل کا نیا ’’سلطان‘‘، ملتان سلطانز،پشاورزلمی کو 47 رنزسےشکست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے