• جنوری 23, 2021

افغانستان: امریکی فوج نے اہم ایئر بیس خالی کر دی، دوحہ میں آج مذاکرات

کابل: افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور آج سے دوحہ میں شروع ہوگا، امریکی فوج نے افغان صوبے لوگر میں واقع اہم ایئر بیس خالی کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غزنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین فوجی قتل کردئیے ۔بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں سابق جنگی کمانڈر اسداللہ کو قتل کردیاگیا،قندھار میں ایک پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے 9پولیس افسر ہلاک کردئیے ،یہ واقعہ ضلع ارغنداب میں پیش آیا،طالبان نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اہلکار ہمارا کارکن تھا۔ادھر جلا ل آباد میں سڑ ک کنارے نصب بم کے دھماکے سے پولیس کمانڈر سمیت5اہلکار ہلاک ہوگئے ،صوبہ بدخشاں کے ضلع جرم میں ایک کارروائی میں حکومت کی حامی ملیشیا کے 5ارکان ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی فوج نے افغان صوبے لوگر میں واقع اہم ایئر بیس خالی کردی،اس بیس کو افغان فورسز کے حوالے کردیاگیا،مقامی حکام کے مطابق بیس میں 300امریکی فوجی رہ گئے تھے جو افغانستان چھوڑ گئے ہیں۔حکام کے مطابق ایک وقت تھا بیس میں 18ہزار امریکی فوجی تھے ۔امریکی فوج نے افغانستان میں جاری اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام طالبان پر عائد کردیا،امریکی فوج کے ترجمان نے کہاکہ طالبان ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ،امن کی کامیابی کیلئے ایسے حملے رکنے چاہئیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث 6 ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

Read Next

خلیجی ممالک کا سربراہی اجلاس، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بھی شرکت کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے