• اپریل 18, 2021

افریقہ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔تیسرے ون ڈے کےلیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی 15 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں محمد نواز، حسن علی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ آصف علی، شاداب خان، دانش عزیز اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔سیریز کا فیصلہ کن میچ سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابہ آج ہوگا۔جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ٹیم ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی آج نہیں کھیلیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے جیتا تھا۔ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوروناوائرس: پاکستان میں اموات15ہزار سے بڑھ گئیں،7لاکھ کیسز رپورٹ

Read Next

فوربز میگزین: 2ہزار 755 ارب پتی 130 کھرب ڈالرز کے مالک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے