• نومبر 29, 2021

اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سابق چیف جج گلگت بلتستان کے الزامات کی تحقیقات کرے، ثاقب نثار اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف نواز شریف کو سزا دلوائی، جس معاملے میں نواز شریف، مریم کا ذکر نہیں کونسے قانون کے تحت انہیں سزا دی، ملک میں لگی سرکس کے بڑے بڑے پلئیرز کے نام سامنے آ رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل ایک بیان حلفی سامنے آیا جو سابق چیف جسٹس گلگت بلتسان نے لکھا ہے، اس حد تک پہنچ گئے کہ ضمانت کے معاملے پر بھی ملک کا سابق چیف جسٹس مداخلت کر رہا ہے، آج اعلیٰ عدلیہ کا امتحان ہے، آج ملک کے سابق چیف جسٹس پر الزام لگا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد ہائیکورٹ: خبر شائع کرنیوالے تمام فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Read Next

پاکستان میں بھی فوڈ کی ڈیلیوری ڈرون کے ذریعے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے