• ستمبر 18, 2021

اعظم خان ویسٹ انڈیز کیخلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہر

جارج ٹاؤن:  مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دران سر پر گیند لگنے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف آج اور کل کے ٹی 20 میچز سے باہر ہوگئے۔

اعظم خان کو جمعے کے روز نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا گیا۔ نوجوان کرکٹر کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد نیورو سرجن نے انہیں مزید 24 گھنٹوں کے لئے ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوربارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ہی سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ کے لئے ان کی دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فرانس میں ہزاروں افراد کا حکومت کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، 3 پولیس اہلکار زخمی

Read Next

تیسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے