• اپریل 18, 2021

اعجاز چوہدری نے حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کردی

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے  حکومتی سینیٹرز کے قرآن اٹھانے کی تصدیق کردی۔

صحافی نے اعجاز چوہدری سے سوال کیا کہ پرویزخٹک نے قرآن اٹھانےکا کہا تو کیا بہت سارے سینیٹرز  ناراض ہوئے؟ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ نہیں کوئی ناراض نہیں ہوا

صحافی نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ کیا سارے حکومتی سینیٹرز نے قرآن اٹھایا تھا؟  اس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ جس جس کی دلچسپی تھی انہوں نے قرآن اٹھا لیا تھا اور یہ ایسا کوئی متنازع مسئلہ نہیں ہے۔۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ ووٹ قرآن پاک پر حلف لے کر دلوا رہے ہیں، اس پر اعجاز چوہدری نےکہا کہ جنہوں نے حلف لینا تھا لے لیا اور جنہوں نے نہیں لینا تھا نہیں لیا، اعجاز چوہدری کے جواب پر صحافی نے پوچھا کہ جنہوں نے حلف نہیں لیا وہ کیا آپ کو ہی ووٹ دیں گے؟

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ لازماً ہمیں ووٹ دیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکل آیا

Read Next

ترانوے فیصد پاکستانی سکولوں کے کھلے رکھنے کے حق میں ہیں ،گیلپ سروے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے