• دسمبر 1, 2021

اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا

لاہور: سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جج کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے۔

لاہورہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ کوئی چیف جسٹس اس طرح کی ہدایات دے ہی نہی سکتا جس کو کوئی اورسن بھی رہا ہو، جسٹس فاروق صاحب بنچ میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک میں بھی نہیں ہیں، وہ ملک سے باہر تھے۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ یہ بیان حلفی لندن میں جا کر بنایا جاتا ہے، آپ جانتے ہیں کہ لندن کس کا گڑھ ہے، لندن نواز شریف کا گڑھ ہے اس پر بہت شکوک و شبہات ہیں یہ کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح کا معرکہ ہے جو شریف خاندان کا معمول بن چکا ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونے چاہئے کہ اس بیان حلفی کے پیچھے کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے نواز شریف چار قسم کی منی ٹریل نہیں دے سکے، نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اور بیان دیا، عوام سے خطاب میں اور بیان دیا نواز شریف کا ایک صاحبزادہ کہتا ہے کہ الحمدللہ یہ جائیدادیں ہماری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہزاد نواز معاون خصوصی برائے کلچر، آرٹس اور متعلقہ ابلاغ مقرر

Read Next

خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے