• ستمبر 18, 2021

اشنا شاہ دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بھی کورونا کا نشانہ بن گئیں

لاہور:  پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ اشنا شاہ کورونا وائرس کی دونوں ڈوز لگوانے کے بعد بھی مہلک وباء کا نشانہ بن گئیں، مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلٹا قسم کے پیش نظر سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اشنا شاہ نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگوانے کے باوجود وبا کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر کیا کہ وہ مضبوط مدافعتی نظام رکھنے سمیت صحتمند بھی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کورونا ہوگیا اور اب وہ یہ سوچ کر حیران ہیں کہ اگر انہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہوتی تو ان کی حالت کس قدر خراب ہوتی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھ میں ظاہر ہونے والی علامات خطرناک ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

اشنا شاہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ ویکسینیشن کروانے کے باوجود فیس ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا خصوصی خیال رکھیں اور کورونا کو مذاق نہ سمجھیں۔

اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں کورونا کی ڈیلٹا (بھارتی قسم) پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ انتہائی خطرناک ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے۔

اداکارہ نے ان تمام افراد کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی مشورہ دیا جن سے وہ حال ہی میں ملی تھیں۔

اشنا شاہ نے کورونا سے متعلق پوسٹ کے کیپشن میں ان تمام دوستوں اور رشتے داروں سے بھی معذرت کی، جن سے وہ حال ہی میں ملی تھیں اور بتایا کہ ان سے ملاقات کے دوران ان کی طبیعت خراب تھی مگر انہوں نے اسے معمولی وائرس سمجھا تھا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں جب بخار ہوا اور ان کی سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا اور ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس: قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا

Read Next

تشدد: یو یو ہنی سنگھ کی اہلیہ شوہر کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے