• ستمبر 23, 2021

‘اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہیں مانی، آج حالات سب کے سامنے ہیں’

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا، عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نہ کروانے کی تجویز دی تھی، لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔

فواد چودھری کا کنا تھا کہ طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ایئرپورٹ جلد از جلد کھل جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، غذائی قلت بڑا چیلنج: وزیراعظم

Read Next

صدارتی محل میں تیاریاں: افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان آج متوقع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے