• ستمبر 26, 2021

اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور: پاکستانی کی مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کی جانب سے الزامات پر سابقہ شوہر اشتیاق بیگ نے اُنہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

گلوکارہ کی 21 ویں برسی پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا تھا اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے کہا تھاکہ نازیہ نے لندن میں حلف کے تحت جو بیان ریکارڈ کروایا تھا اس میں نازیہ نے خود لکھوایا کہ ان کے شوہر نے انہیں کچھ کھلایا تھا اور ان کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا۔

بھائی کا کہنا تھاکہ نازیہ طلاق لینا چاہتی تھیں۔

زوہیب حسن کے ان الزامات پر اشتیاق بیگ نے اُنہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

زوہیب حسن کو وکیل کے ذریعے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اشتیاق بیگ پر الزامات لگائے اور ان کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس سے اشتیاق بیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 دن میں معافی مانگيں اور ایک ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن نے 1995 میں صنعت کار میاں اشتیاق بیگ سے شادی کی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

پاپ گلوکارہ نازیہ حسین کینسر کے علاج کے دوران برطانیہ میں 13 اگست 2000 کو چل بسی تھیں۔

نازیہ حسن نے کیریئر کا آغاز 1975 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے بچوں کے پروگرام  کلیوں کی مالا  سے کیا، جہاں انہوں نے اپنا پہلا گانا  دوستی ایسا ناتا  گایا تھا۔

وہ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب گئیں۔

نازیہ حسن کو بولی وڈ فلم  قربانی  کے لیے گائے گئے گانے  آپ جیسا کوئی  سے عالمی شہرت ملی، وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں جنھیں فلم فئیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان کے بہترین گانوں میں دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی شامل ہیں، یہ گانے آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

نازیہ حسن گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی تجزیہ کار بھی تھی جو 1991 میں پاکستان کی ثقافتی سفیر بنیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: کورونا مرض سے تنگ آکر نوجوان نے خودکشی کر لی

Read Next

عوام کی فلاح ترجیح، پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے