• اکتوبر 7, 2022

اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان، شعیب اختر کا شاہد آفریدی کو مشورہ

قومی کرکٹر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو پی ایس ایل 7 چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

سابق فاسٹ باولر  شعیب اختر نے شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شعیب اختر نے ٹویٹ میں لکھا ہے “آرام کرو لالہ، اس عمر میں یہ عشق نہیں آسان”

واضح رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی نے کمر میں تکلیف کے باعث پی ایس ایل 7  دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو ایک اچھے نوٹ پر ختم  کرنا چاہتے تھے لیکن پرانی انجری کے باعث ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل 7 صرف مداحوں کے لیے کھیل رہے تھے لیکن اب ان کی برداشت کی ہمت جواب دے گی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ آرام کے بعد وہ دوبارہ کسی اور لیگ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، چیف جسٹس

Read Next

سپریم کورٹ: چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔