• جنوری 19, 2021

اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہو: شہباز شریف کا مریم نواز کو مشورہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے اپنی ریلیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ کے آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز نے شہباز کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا جب کہ شہباز نے مریم کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔ اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو۔ پیپلزپارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٓA1tv I Regional News Bulletin | 04 PM | 04 December 2020

Read Next

کورونا وائرس کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے