• جنوری 17, 2022

اسکول جانے والے بچوں کے رکشے کی ٹریلر سے ٹکر، 4 بچے جاں بحق، 13 زخمی

بہاولپور:  بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب نجی سکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اسوقت پیش آیا، جب 17 بچوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا۔ حادثے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا

Read Next

کراچی مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ہوگئی، 23 میں اومی کرون کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے