• اکتوبر 16, 2021

اسکاٹ لینڈ کے شاہی قلعے سے 16 ویں صدی کی نوادرات چوری

ایڈن برگ:  اسکاٹ لینڈ کے شاہی قلعے سے 16 ویں صدی کی ملکہ میری کی طلائی تسبیہ سمیت تاریخی نوادرات چوری ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چور کھڑکی توڑ کر قلعے میں داخل ہوئے اور شیشے کی الماری سے نادر تاریخی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ آرنڈل قلعے کے ترجمان نے کہا کہ مسروقہ اشیا تاریخی لحاظ سے انتہائی قیمتی ہیں۔

نوادرات کی قیمت دس لاکھ پاؤنڈ ہے، پولیس نے عوام سے چوروں کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ 16 ویں صدی کی اسکاٹ لینڈ کی ملکہ میری کو 18 سال قید میں رکھ کر 44 برس کی عمر میں موت کی سزا دے دی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت زیادہ ملازمتیں نہیں دے سکتی، نوجوان اپنا کاروبار کریں

Read Next

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر ریویو کمیٹی تشکیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے