• اکتوبر 19, 2021

اسپیکر بھارتی لوک سبھا کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت

اسلام آباد:  اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دے دی۔ صادق سنجرانی نے تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔

اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجنرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب 4 دسمبر کو ہوگی، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سو سالوں سے عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی کر رہی ہے، صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجنرانی نے بھارتیہ لوک سبھا کی صد سالہ تقریب میں شرکت سے متعلق مختلف حلقوں سے مشاورت شروع کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Read Next

Weather update Today | Pakistan Weather | Weather Report | 11 October 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے