• دسمبر 7, 2021

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چاروں وزرائے اعلیٰ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی شرکت متوقع ہے۔

قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 78 اراکین پارلیمنٹ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ صدر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ مشیر قومی سلامتی، خارجہ، داخلہ، دفاع اور امور کشمیر کے وفاقی سیکرٹری بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

افغان صورتحال ایجنڈے میں شامل ہے۔ قومی سلامتی اداروں کے سربراہان عوامی نمائندوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔ شرکا کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سورج کی روشنی اور ہوا سے تیل بنانے والا سسٹم

Read Next

6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی: فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے