• جنوری 28, 2022

اسٹیل کی فی ٹن قیمت ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسٹیل کی فی ٹن قیمت ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیل کی قیمت مسلسل پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 97 ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی۔ رواں مالی سال اسٹیل کی فی ٹن قیمت 30 فیصد یعنی 45 ہزار 500 روپے بڑھ چکی ہے۔ اسٹیل مرچنٹس کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں اسٹیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

دوسری جانب اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے سے وزیر اعظم کی سستے گھروں کی اسکیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویپلیز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں بے پناہ اضافے کے باعث لو کاسٹ ہاوسنگ اب صرف خواب ہی رہ گئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

1971 کی پاک بھارت جنگ: میجر جنرل افتخار جنجوعہ جرات و بہادری کا درخشاں باب

Read Next

وزیراعظم عمران خان آج گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے