• اپریل 14, 2021

اسمبلیوں سے استعفے، فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا آج ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے جس اسمبلیوں اسے استعفوں کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ہوگا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن اسمبلیوں سے استعفوں کے شدید حامی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی فوری استعفوں کی مخالفت کررہی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر ہم پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو شاید لانگ مارچ کی افادیت نہ ہو۔ آج پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے حتمی حکمت عملی طے ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلہ کرکے ہی ہم حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں اپنی تجویز لے کر جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  استعفے ایٹم بم ہیں، لاسٹ کارڈ کے طور پر استعمال کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ جو استعفوں پر نہیں مانتے، انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔

اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی شکست پر غور ہوگا۔

لانگ مارچ سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے  اور تحریک انصاف کی حکومت پر دباو بڑھانے کے طریقوں پر بھی غور ہو گ

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Read Next

کورونا سے اموات کے وار جاری، مزید 58 افراد جاں بحق، 2511 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے