• ستمبر 20, 2021

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ثمرات، پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر سرفہرست

کراچی: حکومت پاکستان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کے ثمرات سامنے آنے لگے، پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر سرفہرست ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بزنس گروپ نے حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کی گئی شاندار کوششوں کو سراہا ہے جس نے صنعت کو زندہ رکھا جس کے نتیجے میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔یو بی جی لیڈران کا کہنا تھا کہ حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے نے پاکستان کو دوسرے ٹیکسٹائل پیدا کرنے والے ممالک پر کافی برتری دی۔

صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان نے ٹیکسٹائل پیدا کرنے والی صنعت کو فعال رکھا جس نے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو مختلف مقامات خاص طور پر برطانیہ میں بڑھایا جہاں پاکستان نے مالی سال 2021 میں 2.025 ارب ڈالر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مسجد کے خطیب اور 2 خواتین کو اغوا کر لیا گیا، مقدمات درج

Read Next

افغانستان میں ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑ دی گئیں: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے