• دسمبر 8, 2021

اسلام مخالف مواد پر مہوش حیات کی بھارتی فلمسازوں پر تنقید

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے اسلام اور پاکستان کے مخالف فلم بنانے پر بھارتی فلمسازوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ سوریا ونشی بالی وڈ میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والی تازہ ترین فلم ہے۔ ہالی وڈ میں لہروں کا رخ تبدیل ہو چکا ہے اور مجھے امید ہے کہ بھارت بھی ان کی پیروی کرے گا۔ اگر مثبت عکاسی نہیں تو مسلمانوں کو دکھانے میں انصاف سے کام تو لیں۔

واضح رہے کہ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی نئی فلم سوریا ونشی میں مسلمانوں کی انتہائی منفی تصویر کشی کی گئی ہے، فلم میں پولیس افسروں کے گروپ کو ممبئی حملوں کے ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے قابل اعتراض انداز میں دکھایا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے انتخابات سے راہ فرار اختیار کی: عظمیٰ بخاری

Read Next

بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے