• دسمبر 1, 2021

اسلام مخالف ریمارکس نظر انداز کرنے پر سلمان خان کو شدید تنقید کا سامنا

ممبئی: بھارتی رئیلٹی شو میں اسلام مخالف ریمارکس کو نظر انداز کرنے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس 15  کے گھر میں ڈرامہ کبھی نہیں رکتا، موجودہ سیزن نے لڑائی، ڈرامے کی تمام حدوں کو پار کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے  بگ باس 15  میں عمر اور سمبا کے مابین لڑائی ہوگئی تھی جس میں سمبا نے عمرریاض کو سوئمنگ پول میں دھکا دے دیا اورعمر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیتے ہوئے گالم گلوچ بھی کیا۔

عمر ریاض کے خلاف توہین آمیز رویہ رکھنے اور اسلام مخالف ریمارکس دینے کو شو کے ہوسٹ معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے نظر انداز کردیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور میں چینی سستی، 114 پوائنٹس پر 90 روپے کلو ریٹ پر فروخت

Read Next

Headlines | 10 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے