• ستمبر 20, 2021

اسلام آباد کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندیاں تا حکم ثانی برقرار رہیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ سیکٹرجی 9 تھری کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، 8 گلیاں بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ سیکٹرجی 7 ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن30 اگست سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت، شہریوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں

Read Next

ملک پر تاریخ کے نالائق ترین حکمران مسلط، آئندہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں: شہباز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے