
اسلام آباد: صحت مند زندگی کے لیے صحت مند سرگرمیاں ضروری ہوتی ہیں، اسلام آباد کے ڈٰی چوک پر میراتھن کا انعقاد ہوا تو بچوں، خواتین اور بزرگ افراد سمیت سب دوڑ پڑے۔
اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے کی جانب سے10 کلومیٹر طویل میراتھن میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا مگرمنزل تک چند ایک ہی پہنچ پائے ،شہری کہتے ہیں ایسی میراتھن تسلسل کے ساتھ ہونی چاہیے۔
سپورٹس آرگنائزر کا کہنا تھا کہ عالمی وباء سے لڑنے کے لیے ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں قوت مدافعت بڑھانے کا ایک موثر ذریعہ تو ہیں ہی اس سے تازگی اورسکون بھی حاصل ہوتا ہے۔
Tags: 92 news headlines 92 news headlines today a1 tv a1tv a1tv pakistan breaking news headlines today pakistan news sports news