
اسلام آباد: عروسی جوڑا ہر لڑکی کے لیے اہم ہوتا ہے، اسلام آباد میں ڈیزائنرز نے موسم کی مناسبت سے جھلملاتے عروسی جوڑے متعارف کرائے تو شہریوں کی دلچسپی دیدنی تھی۔
زرق برق جھلملاتا عروسی جوڑا، نگینے جڑے زیورات، دلہن کا بناو سنگھار جن کے بنا ادھورا ہے، اسلام آباد میں سرد موسم کی مناسبت سے ڈیزائنر نے رنگا رنگ عروسی جوڑے متعارف کروا دئیے، گہرے رنگ اور منفرد کٹس ہر کسی کو خوب بھائے تو دلہن کا روپ دھارے حسیناوں کی اداوں نے دل جیت لیے۔
لڑکیاں کہتی ہیں دلہن کے بھاری بھرکم جوڑے سدا بہار ہیں تاہم موسم کی مناسبت سے رنگوں اور میٹیریل کا انتخاب حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔
0 Reviews